حیدرآباد۔10۔فروری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کو آج اس وقت ایک اور جھٹکا
لگا جب ایک آزاد امید وار جو عام آدمی پارٹی کی تائید کر رہے تھے انہوں نے
آج عام آدمی پارٹی پر ناقص حکمرانی کا الزام لگاتے ہوئے اپنی تائید سے
دستبرداری اختیار کر لیا۔ چنانچہ عام آدمی پارٹی کو جملہ 27سیٹ حاصل ہوئے
جبکہ کانگریس
کے 8ارکان اور ایک آزاد امید وار کی تائید سے جملہ حکومت کے
قیام کے لئے 36نشستیں حاصل تھیں ۔ لیکن اگر اکثریت کے ثابت کرنے کا مطالبہ
اگر وزیر اعلی نئی دہلی اروند کیجروال کیا جائے تو اروند کیجروال اس وقت
اکثریت سے محروم ہیں۔ چنانچہ دہلی کے ایک آزاد امید وار رام بیر شوکین نے
اپنی تائید سے دستبرداری کا اعلان کیا۔